Orhan

Add To collaction

بھیگی پلکوں پر

”پیش لفظ“

قارئین!

”بھیگی پلکوں پر“یہ ناول 36ماہ آنچل ڈائجسٹ میں شائع ہوکرآپ لوگوں کی داد تحسین حاصل کرچکا ہے۔ اس ناول کی کہانی ہمارے معاشرے میں بسنے والے لوگوں کی کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے میں نے جب بھی قلم اٹھایا لوگوں کی اصلاح کرنے کی ادنیٰ سے کوشش کی ہے اور ساتھ یہ بھی سعی کرتی ہوں کہ …میری تحریر کا انداز و بیاں عام فہم و سادہ ہو تاکہ کہانی کے ہر موڑ پر آپ میرے ساتھ ہوں۔
”بھیگی پلکوں پر“یہ آنسو مسرت کے دلکش رنگوں میں ڈوبے آنسو ہیں، اس میں آپ کو شوخیاں و شرارتیں، غم و خوشی، محبت و چاہت ہر رنگ و نظارے دکھائی دیں گے۔ 

مرکزی کردار طفرل اور پری کی سنجیدہ لڑائیاں ہیں تو قہقہوں کی برسات بھی آپ کو بھگوڈالے گی۔ الفت کی چاندنی میں بھی آپ ڈوب جائیں گے، صباحت جیسی سوتیلی ماں کی روایتی چپقلش اور بہتان تراشیاں بھی آپ کو دکھی کریں گے وہیں دادی جان جیسی ہستی کے بھی کئی روپ دیکھنے کو ملیں گے، پانے اور کھونے اور کھوکر پچھتانے کے لاؤ میں سلگتے فیاض اور منتیٰ کی آہیں بھی آپ کو مضطرب کردیں گے اور شیری کی جنون خیزی بھی آپ کو احساس دلائے گی…کہ محبت میں سیدھی راہ پر چلنا پڑتا ہے یہاں معمولی سی بھی لغرش پاتال میں گرادیتی ہے۔
(جاری ہے)

کہانی پڑھ کر اپنی آرا سے ضرور آگاہ کیجیے گا ۔ آخر میں اس ناول کی اشاعت کے لیے علم و عرفان پبلشرز کے محترم گل فراز صاحب اور ان کی Team کی ازحد ممنون ہوں۔ جن کا تعاون میرے ساتھ رہا ہے۔ 

راقم الحروف

اقراء صغیر احمد

   8
0 Comments